وراٹ کوہلی اپنے بیباک بیان کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انوشکا شرما کا معاملہ
ہو یا دھونی کی کپتانی کا ہو ، ہر موقع پر انہوں نے اپنی بات بڑی بے باکی
سے لوگوں کے سامنے رکھی۔ اب انہوں نے نیو ایئر نائٹ کے دوران بنگلور میں
چھیڑ چھاڑ کی مخالفت میں اپنی رائے دی ہے۔ وراٹ نے کہا ملک سب کے لئے محفوظ
اور یکساں ہونا چاہئے، خواتین کے ساتھ الگ سلوک نہیں ہونا چاہئے، یہی نہیں
انہوں نے اس شرمناک واقعہ کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کرنے کی بات بھی کہی۔ ساتھ ہی ساتھ وراٹ نے تماش
بینوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وراٹ نے کہا تماش
بینوں کو خود کو مرد کہنے کا حق نہیں، اگر یہ واقعہ ان کے کسی فیملی ممبر
کے ساتھ پیش آرہا ہوتا ، تو بھی کیا وہ ایسے ہی تماشا دیکھتے یا پھر وہ ان
کی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہوئے۔ اس ویڈیو میں وراٹ نے آگے کہا کہ جو اس واقعہ کے لئے خواتین کے لباس کو
ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، وہ فیصلہ نہیں کر سکتے، یہ ان کی زندگی ہے اور
انہیں کیا پہننا چاہیے، یہ خود خواتین ہی طے کریں گی ، کسی کو بھی کسی کے
آڑ میں تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔